تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

کرونا وائرس کی روک تھام، جنوبی کوریا کی حکومت کا سخت فیصلہ

سیؤل: جنوبی کوریا کی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیرون ملک اور بالخصوص یورپ سے آنے والے تمام مسافروں کے ائیرپورٹس پر ہی ٹیسٹ شروع کردیے اور انہیں گھر جانے سے روک دیا۔

کوریا ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے اتوار کے روز سے فیصلے پر عمل درآمد شروع کیا جس کے بعد یورپ سے آنے والے تمام مسافروں کو ہر صورت قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جن مسافروں کا کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ منفی آئےگا انہیں ائیرپورٹ سے سیدھا قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا اور چودہ روز گزارنے کے بعد ہی کہیں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے جنگ، جنوبی کوریا نے ٹیکنالوجی پر اکتفا کرلیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے کا اطلاق غیر ملکیوں اور جہازوں کے ساتھ آنے والے عملے پر بھی ہوگا۔  پہلے روز بیرونِ ملک سے آنے والی فلائٹس کے ذریعے  8ہزار 510 مسافر کوریا پہنچے جن میں سے ایک ہزار یورپ سے آئے تھے۔ ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے اور جن کی رپورٹس میں وائرس کی تشخیص ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کی وبا سے ساڑھے 8 ہزار سے زائد افراد متاثر  جبکہ 102 افراد  لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -