منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

مارشل لا کیوں لگایا؟ جنوبی کوریا کے صدر کے خلاف پولیس نے بغاوت کی تحقیقات شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

سئول: جنوبی کوریا میں پولیس نے بغاوت کے جرم میں صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات شروع کر دی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر کے خلاف پولیس تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے ہفتے کو صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

مارشل لا کے اعلان پر شدید ناراضی کے باوجود حکمراں جماعت پیپلز پاور پارٹی نے مواخذے کی تحریک کی مخالفت میں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے، اس دوران صدر یون سک یول کو مارشل لگانے کی تجویز دینے والے وزیر دفاع کِم یونگ ہیئن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کم یونگ کی جگہ فوج کے ایک سابق جنرل کو ملک کا نیا وزیر دفاع نامزد کر دیا گیا ہے، جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے بھی مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے۔

جنوبی کوریا میں مارشل لا کے نفاذ کا فیصلہ واپس، عوام کا شدید احتجاج

یاد رہے کہ صدر یون سک یول نے منگل کو ملک میں اچانک مارشل لا لگانے کا اعلان کر دیا تھا، تاہم انھوں نے فوج اور شہریوں کی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں