پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

روبوٹ نے خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں سٹی ہال میں کام کرنے والے ایک روبوٹ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں گومی سٹی کونسل کا ملازم روبوٹ سیڑھیوں کے نیچے غیر معمولی حالت میں پایا گیا جسے مقامی میڈیا ملک کی پہلی روبوٹ خودکشی قرار دے رہا ہے۔

اسی کے ساتھ روبوٹ پر کام کے بوجھ اور اس کی تیاری پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

’روبوٹ سپروائزر‘ نامی روبوٹ سیڑھیوں کے نیچے تباہ شدہ حالت میں ملا۔ واقعے کے گواہان نے بتایا کہ موت سے قبل اس کے غیر معمولی رویے کی اطلاع ملی تھی جس میں یہ ایک ہی جگہ پر چکر لگا رہا تھا۔

روبوٹ کے گرنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ سٹی کونسل موت کے تعین کیلیے اس کے پرزے اکٹھے کر رہی ہے۔

ایک مشین ہونے کے باوجود روبوٹ سٹی ہال میں کافی مقبول رہا۔ اس نے مستعدی سے دستاویزات کی فراہمی، شہر کی تشہیر اور رہائشیوں کی مدد کرنے جیسے کام انجام دیے۔

سٹی کونسل کے ایک حکام نے بتایا کہ یہ سرکاری طور پر سٹی ہال کا ایک حصہ تھا۔

اس واقعے نے آن لائن اور مقامی میڈیا میں بحث چھیڑ دی۔ بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ آیا روبوٹ کام کے بوجھ کی وجہ سے تباہ ہوا یا تناؤ نے اس کی جان لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں