جنوبی کوریا کی اسٹار اداکارہ سائ رون اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلڈ ہاؤنڈز اور دی مین فرام نوویئر جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور کم سائ رون اتوار کو سیونگسو ڈونگ، سیول میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئیں۔
24 سالہ اداکارہ کو ایک دوست نے مردہ حالت میں اس وقت پایا جب مسلسل رابطے کرنے کے باوجود کو جواب نہ آیا تو اس نے گھر جا کر حکام کو اطلاع دی۔
جنوبی کوریا کی پولیس کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ کم سائی رون کی موت کے مقام پر لڑائی یا ہنگامہ کے کوئی آثار نہیں تھے تاہم موت کے آس پاس کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
کم سائی رون کا کیریئر کم عمری میں شروع ہوا، اور اس نے مشہور فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے پہچان حاصل کی۔