منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں زمین لرز گئی، ملتان ،ڈیرہ غازی خان ، لودھراں ، جامپور، خیرپورٹامیوالی اور احمد پورسیال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ راجن پور، بورےوالا، میلسی، رنگ پوراور جہانیاں سے بھی زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

زلزے کے جھٹکوں سے خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے.

- Advertisement -

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح سویرے پانچ بج کر ستائیس منٹ پر محسوس کئے گئے ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت پانچ عشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز فورٹ منرو کا جنوب مشرقی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی.

ریسکیو زرائع کے مطابق زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں