جنوبی وزیرستان: آج صبح 6 سے شام 6 بجے تک مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ رہےگا، نیو کیڈٹ کالج وانا کا علاقہ بھی شامل ہے۔
انتظامیہ نے مذکورہ علاقوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کرفیو نافذ رہےگا، اس کے علاوہ تنائی، سرواکئی، جنڈولہ، کاوڑ قلعہ اور احمد وام سے کوٹکئی تک کرفیو نافذ رہےگا۔
بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک صبح 6 سے شام 6 تک کرفیو نافذ رہےگا، انتظامیہ نے بتایا کہ ٹانک کیلئے گرداوئی وانا راستہ ٹریفک کیلئے کھلا رہےگا۔
گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکا ہوا تھا جس کے نیتجے میں جے یو آئی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جےیوآئی کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے وانا سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا عبداللہ ندیم جے یو آئی وانا کے امیر اور مسجد کے امام بھی تھے، مولانا عبداللہ ندیم گزشتہ سال مرزا جان کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کے بعد جے یو آئی وانا کے امیر منتخب ہوئے تھے۔
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک