ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جنوبی وزیرستان : فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ مقابلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12اور13اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

خارجیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار نثار حسین، نائیک راشد گل، نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلے میں 6 خارجی مارے گئے جبکہ پاک فوج کا علاقے میں خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں