تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کے حلق سے فتح‌ چھین لی

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے چوبیسویں لیگ میچ میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو 3 رنز سے ہرادیا۔ 206 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز ہی بناسکی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کا آغاز اچھا نہ تھا،کپتان بابراعظم کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے تو سنٹرل پنجاب کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے عبداللہ شفیق کے ہمراہ 43 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 32 کے انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے۔

سنٹرل پنجاب کی اگلی 5 وکٹیں اسکور بورڈ پر 112 رنز کا اضافہ ہی کرسکیں، جس کے بعد آلراؤنڈر فہیم اشرف کی 19 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے بنائی گئی برق رفتار نصف سنچری نے میچ کو دلچسپ بنادیا تاہم وہ بھی54 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیے میچ کے آخری اوور میں 12 رنز درکار تھے تاہم عثمان قادر اور ظفر گوہر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ محمد عباس نے 3 جبکہ عامر یامین اور محمد عمران نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب نے ٹاپ آرڈر بیٹسمین حسین طلعت کی 36 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔انہوں نے کپتان شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ کے ہمراہ بالترتیب 50 اور 68 رنز کی شراکت قائم کی۔

شان مسعود نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ اننگز کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ کی 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 47 رنز کی اننگز نے ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار لگانے میں مدد کی۔ظفر گوہر نے2 اور احمد بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فاسٹ بولرمحمد عباس کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، یاد رہے کہ 23ویں میچ میں سندھ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -