این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے خیبر پختونخواہ کے خلاف میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا،خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوور میں 248 رنز بنائے۔خیبر پختونخواہ کے اوپنرز محمد محسن خان نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مد د سے 65 رنز کی اننگز کھیلی اور صاحبزادہ فرحان نے چھے چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔نبی گل نے 29 اور محمد حارث نے 24 رنز بنائے۔
سدرن پنجاب کےبالر احسن بیگ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے لیے انھوں نے 48 رنز دیئے۔ذوہیب آفریدی اور مختار احمد نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب نے ٹارگٹ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر45.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔
سدرن پنجاب کی طرف سے مختار احمدنے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلی وقار حسین نے 89 رنز بنائے انکی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔انس مصطفیٰ نے 39 اور محمد محسن نے 22 رنز بنائے۔