کراچی : پولیس نے ایس پی شاہ محمد شاہ کے قتل میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا، لانڈھی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ مل گیا، ملزم کیخلاف کورنگی انڈسٹریل اور محمود آباد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم اصغر کی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
موٹرسائیکل ملزم کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہے، ملزم کے خلاف ماضی میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہوئے تھے، ملزم اصغر پر کراچی کے تھانہ کورنگی صنعتی ایریا اور محمودآباد میں مقدمات درج تھے۔
دوسری جانب کراچی پولیس نے ایس پی شاہ محمد شاہ کے قتل میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق مقتول ایس پی شاہ محمد شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے رشتہ دار تھے۔
ملزم ذوالفقار نے ساتھیوں ہمراہ ایس پی شاہ محمد شاہ اور ڈاکٹر دلشاد کو قتل کیا، ذوالفقار عرف بھٹہ کافی عرصے سے مفرور تھا۔