تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

طاہر داوڑ کی میت حوالگی میں تاخیر اور افغان طرز عمل پر دفتر خارجہ کا اظہارمذمت

اسلام آباد : پاکستان نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت حوالگی میں تاخیر اور افغانستان کے طرزعمل پر اپنی گہری تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو سفارتی اور انسانی تقاضوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کی میت حوالگی میں تاخیر اور افغان طرز عمل پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کے رویے سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ کو دہری اذیت سے گزرنا پڑا۔

افغان حکومت غیرسفارتی طریقہ کار اور غیر سرکاری افراد پر مصر رہی جو انتہائی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو میت حوالگی جیسے نازک معاملے پر سفارتی اور انسانی تقاضوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی تشدد زدہ نعش افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ملی تھی۔

مزید پڑھیں: افغان حکام کا ایس پی طاہرداوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار،

واضح رہے کہ افغان حکام نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا جسد خاکی صرف محسن داوڑ کو ہی دیا جائے گا، ایم این اے محسن داوڑ کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے۔

بعد ازاں پشاور کے شہید پولیس سپرنٹنڈنٹ طاہر خان داوڑ کی میت گزشتہ شام طورخم میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی وفدکے حوالے کر دی گئی۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی طاہر داوڑ کی میت وصول کرنے کے لئے طورخم میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: شہید ایس پی طاہر داوڑ پشاور میں سپرد خاک

طاہر خان داوڑ کو گزشتہ مہینے کی 26 تاریخ کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔ان کی لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک دن پہلے ملی تھی۔

Comments

- Advertisement -