تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

‘انسانی فضلہ چاند پر کنکریٹ بنانے میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے’

برلن: محققین کا ماننا ہے کہ انسانی پشاب چاند پر کنکریٹ بنانے میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔

یورپین اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ انسانی پیشاب ایک دن چاند پر تعمیرات کے لیے کنکریٹ بنانے میں مفید جزو بن سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ‘یوریا’ جو کہ انسانی پیشاب کا اہم نامیاتی مرکب ہے، سے ‘لونار کنکریٹ’ کا مرکب بنایا جاسکتا ہے۔

اس سے چاند پر موجود مادوں کے استعمال سے تعمیرات کے لیے زمین سے دیگر چیزوں کی سپلائی کی ضرورت کم ہو جائے گی۔

لونار کنکریٹ میں مرکزی جزو ایک پاؤڈری مٹی ہوگی جو کہ چاند کی سطح پر پائی جاتی ہے جسے ‘لونار ریگولیٹ’ کہا جاتا ہے، جو ہائیڈروجن بانڈوں کو توڑ سکتا ہے اور مائع کی آمیزش کو کم کرسکتا ہے ، یہ نسخہ پانی کی ضرورت کو محدود کردے گا۔

امید ہے کہ انسانی فضلہ اس عمل میں مددگار ثابت ہو گا اور مستقبل میں خلائی اڈے کی طرز پر بنائی گئی کسی Lunar base پر خلا نورد اسکا تجربہ بھی کریں گے۔

یہ ایک بالکل قابل عمل تجویز ہے اور خلانوردوں کو پانی، پسینہ، فضلہ سے دوبارہ پانی کشید کرنے کے طویل عمل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے۔

زمین پر ، یوریا کو صنعتی کھاد، کیمیائی اور طبی کمپنیوں کے ذریعہ ایک خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -