بارسلونا : ہسپانوی پولیس نے دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی پولیس کی جانب سے دو شہروں بارسلونا اور میڈرڈ میں مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بارسلونا سے چار اور میڈرڈ سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار پانچوں افراد کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش ہے۔
پولیس نے گرفتار افراد میں سے ایک شخص کو گروپ لیڈر بتایا ہے جس کی شناخت شیخ کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، پولیس نے شیخ کے گھر سے گولیاں، اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار پر افراد عراق اور شام میں دہشت گردی کے لیے معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔
ہسپانوی پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن ایف بی آئی یوروپول، ہسپانوی خفیہ ایجنسی اور الجیرین خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے بعد کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے تین کا تعلق الجیرین شہری ہیں جب کہ دیگر دو کی شہریت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گروپ لیڈر شیخ 2016 میں داعش میں شامل ہونے کے الزام میں ترکی میں بھی گرفتار ہوچکا ہے، رہائی کے بعد شیخ نے مارچ میں اسپین کا رخ کیا اور یہاں سے داعش کےلیے لوگوں کو بھرتی کرنے لگا۔