جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فرانس کے بعد اسپین نے بھی اسرائیل پر بڑی پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے بعد اسپین نے بھی اسرائیلی کمپنیوں پر دفاعی نمائش میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین نے اسرائیلی کمپنیوں کو میڈرڈ کی 2025 کی دفاعی نمائش میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔

وزیر دفاع نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کی کمپنیاں دفاعی نمائش میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب فرانس نے بھی اگلے ماہ پیرس میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کو شو میں حصہ لینے سے روکتے ہوئے ساز و سامان کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پابندی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے کے بعد سامنے آئی ہے۔

دفاعی نمائش کے منتظمین کی جانب سے اسرائیلی کمپنیوں کو مطلع کر دیا گیا کہ وہ 4 نومبر کو پیرس میں ہونے والے یورونوال دفاعی شو میں حصہ تو لے سکتی ہیں لیکن ساز و سامان کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

منتظمین نے بتایا کہ فرانسیسی حکومت نے انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا کہ اسرائیلی وفود کو بغیر کسی آلات کی نمائش کے شو شرکت کی منظوری دی جائے گی۔

منتظمین کے مطابق حکومتی فیصلے سے 7 اسرائیلی کمپنیاں متاثر ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق اسرائیلی کمپنیاں اور شہری جو شرکت کرنا چاہتے ہیں ان کا شو میں اوپر درج شرائط کے تحت استقبال کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل لبنان تنازع سے متعلق بڑا بیان

یاد رہے کہ پچھلے دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فلسطینیوں پر جاری حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاتھا اور لبنان میں زمینی فوج آپریشن شروع کرنے پر بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر تنقید کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں