منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسپین نے اسرائیلی فرم سے معاہدہ منسوخ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین نے اسرائیلی فرم سے پولیس کے لیے گولہ بارود کی خریداری منسوخ کر دی۔

اسپین نے ایک اسرائیلی فرم سے گولہ بارود خریدنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسپین نے اپنا عہد پورا کر دیا کہ وہ اسرائیل سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت نہیں کرے گا۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہسپانوی حکومت نے اسرائیلی ریاست کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کے عزم کو برقرار رکھا ہے جب سے غزہ کے علاقے میں مسلح تنازعہ شروع ہوا ہے۔

Cadena SER ریڈیو نے پہلے اطلاع دی تھی کہ سول گارڈ پولیس فورس نے گارڈین LTD اسرائیل سے 6.48 ملین ڈالر (6 ملین یورو) میں 15 ملین سے زیادہ 9mm راؤنڈ خریدنے پر اتفاق کیا۔

اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کر رکھا ہے۔

سوشلسٹ رہنما پیڈرو سانچیز نے کہا فلسطینیوں پر مظالم کی مثال نہیں ملتی، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ایک تاریخی لمحہ ہے، امن فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے اور فلسطین میں امن کا قیام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غصہ بھرے رد عمل کے باوجود آج اسپین کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ اور ناروے بھی باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں، تاہم میڈرڈ نے اصرار کیا ہے کہ یورپی یونین کو جنوبی غزہ کے شہر رفح میں مسلسل مہلک حملوں پر اسرائیل کے خلاف کوئی قدم اٹھانا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں