تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

اسپین: کرونا مریضہ کو سمندر میں موج مستی مہنگی پڑگئی

میڈرڈ: اسپین میں کروناوائرس کی شکار ہونے والی خاتون کو قرنطینہ اصولوں کی خلاف ورزی پر پولیس نے گرفتار کرلیا، متاثرہ عورت سمندر میں سرفنگ کررہی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپینش خاتون نے کرونا کی شکار ہونے کے بعد قرنطینہ اصولوں کی پابندی نہیں کی اور موج مستی کے لیے سمندر پہنچ گئی جس پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر سین سیبستن میں زوریولا نامی بیچ پر خاتون سفرنگ کررہی تھی کہ اس دوران اطلاع پر پولیس نے گرفتار کیا، مذکورہ عورت زوریولا بیچ پر ہی بحیثیت لائف گارڈ اپنے فرائض انجام دیتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو دیکھ کر ان کے ساتھی لائف گارڈز حیران ہوگئے اور انہوں نے متعلقہ ادارے کو فون کر کے آگاہ کیا جس پر اہلکار فوری طور پر سمندر پہنچے اور گرفتار کرکے ساڑھے 5 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔

ساحل پر پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر خاتون نے پانی سے باہر آنے سے انکار کردیا تھا، متاثرہ عورت کے اس اقدام سے اگر کوئی شہری کرونا کا شکار ہوا تو خاتون کو ایک لاکھ پاؤنڈ تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -