جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

اسپین میں معمر افراد کی عمارت میں خوفناک دھماکا، تباہی کے مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں معمر افراد کی عمارت میں خوفناک دھماکے سے شہر لرز اٹھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے اطراف کی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔

دھماکے سے 6 منزلہ عمارت منہدم اور قریبی عمارتوں کے شیشےٹوٹ گئے۔

- Advertisement -

میئرمیڈرڈ نے دھماکے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی طورپر دھماکا گیس لیکیج کا معلوم ہوتا ہے۔

پولیس اور فائربریگیڈ کے عملے نے سارے علاقےکو سیل کر دیا ہے اور امدادی کارروائیوں میں فائربریگیڈ اور مقامی پولیس حصہ لےرہی ہے۔

جائے دھماکے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلخراش واقعے میں تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کی آوازیں شہر بھر میں سنی گئی ہیں، اطراف کا پورا علاقہ دھماکے سے گونج اٹھا اور افراتفری پھیل گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں