اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسپین کے لیجنڈری فٹبالر کا پاکستان آنے کا اعلان، 16 مارچ کو کراچی پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس: اسپین کی قومی فٹبال ٹیم اور مشہور کلب ایف سی بارسلونا کے لیجنڈری فٹبالر کارلوس پیول نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا، وہ کراچی کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری فٹبالر فٹبال کے فروغ کے لیے 16 مارچ کو اسپین سے کراچی پہنچیں گے اور ورلڈ سوکرز اسٹار 2019 میچز کی تشہیر کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا افتتاح کریں گے۔

کارلوس نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’کراچی ! میں آپ سب کو دیکھنے کے لیے پرعزم اور پاکستانی مداحوں سے ملاقات کے لیے پرجوش ہوں’۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ’میں پاکستان آرہا ہوں‘ امریکی گلوکار کا عمران خان کے نام خصوصی پیغام

اُن کا کہنا تھا کہ ’ورلڈ سوکرز اسٹار فٹبال کا انعقاد جشن منانے کا شاندار موقع فراہم کررہا ہے، پاکستان میں فٹبال دوسرا ابھرتا ہوا کھیل ہے‘۔

یاد رہے کہ ورلڈ سوکرز  اسٹارز  ایونٹ کے تحت کراچی میں دو میچز 27 اور 28 اپریل کو کھیلے جائیں گے جس میں دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی بھی اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

میچوں کے دوران مشہور امریکی گلوکار ایکون کے میوزیکل پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جائے گا، انہوں نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے پرامید

اطلاعات کے مطابق امریکی گلوکار 26 اپریل کو کراچی اور 29 کو لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ ’عالمی فٹبال کپ‘ کے حوالے سے پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا، اس ضمن میں 10 جنوری کو پرتگالی فٹبالر لیوس فیگو اور برازیلین کھلاڑی ریکارڈو کاکا نے کراچی کا دورہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں