میڈرڈ : ہسپانوی شہریوں نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے نکلنے کا انوکھا طریقہ نکال لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے امریکا کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اسپین کو کیا ہے جہاں کرونا متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ ہلاکتیں بھی 24 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں۔
وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ہسپانوی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرکے شہریوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کی تاکید کی تھی اور بلاضرورت باہر نکلنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جارہا تھا تاہم حکومت کی جانب سے پالتو جانوروں کو دن میں ایک مرتبہ باہر ٹہلانے کی اجازت ہے۔
ہسپانوی شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے کا ناجائرز فائدہ اٹھاتے ہوئے مرغی، مچھلی کے برتن اور دیگر پالتو جانوروں کے ہمراہ باہر گھومنا شروع کردیا ہے۔
Agentes de la @policia han sancionado a una persona por salir a "pasear" a sus peces por la calle. Los agentes le avistaron en #Logroño portando una pecera en contra de lo estipulado en el RD del Estado de Alarma.
#EsteVirusLoParamosUnidos pic.twitter.com/lOFVnDX6Fi— Policía Nacional (@policia) April 24, 2020
ہسپانوی پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک شخص کو مچھلی کے برتن کے ساتھ باہر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے پولیس نے دیگر شہریوں کو تنبیہ کرنے کےلیے مذکورہ شخص پر جرمانہ بھی عائد کیا۔
Guardias civiles de #Lanzarote denuncian a una persona por incumplir las medidas de limitación de circulación impuestas en por el estado de alarma paseando una gallina#EsteVirusLoParamosUnidos pic.twitter.com/kZ7vGuTKE5
— Guardia Civil 🇪🇸 (@guardiacivil) March 25, 2020
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اور پوسٹ میں شخص کو اپنے مرغے کے ہمراہ باہر گھومتے نظر آرہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کھلونا کتے کو گھما رہا تھا۔
واضح رہے کہ ہسپانوی حکومت نے گزشتہ اتوار سے لاک ڈاؤن احکامات میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ضروری کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی جبکہ دیگر پابندیاں برقرار ہیں اور اسکول بھی بند ہیں۔