تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انسان دوست مچھلی مچھیروں کے بچھائے گئے جال میں پھنس گئی، پھر کیا ہوا؟

میڈریڈ: اسپین سے تعلق رکھنے والے مچھیرے کے جال میں اُس وقت ڈولفن پھنسی جب وہ گہرے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے علاقے المدارابا لا ازوہیہ سے تعلق رکھنے والے مچھیرے کشتی میں مچھلیوں کے شکار کے لیے گہرے سمندر میں گئے۔

انہوں نے مچھلیاں پکڑنے کے لیے جب جال بچھایا تو اس میں دیو قامت ڈولفن آکر پھنس گئی اور پھر وہ نکل نہ سکی۔

مچھیروں نے اپنی پوری جان لگا کر جال کو کشتی کے پاس کھینچا اور پھر پھنسی ہوئی ڈولفن کو نکال کر سمندر میں چھوڑ دیا۔ مچھیروں کے مطابق ڈولفن کا وزن دو سو کلوگرام سے زائد تھا۔

ایک مچھیرے پاریدیس کا کہنا تھا کہ ’ہر سمندری جانور کو ہم خرید و فروخت کے لیے استعمال نہیں کرسکتے، اگر ڈولفن یا کوئی اور جانور جال میں پھنستا ہے تو اُسے دوبارہ سمندر میں چھوڑنا ہماری ذمہ داری ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ڈولفن تو ویسے ہی انسان کی دوست ہے، اگر وہ مشکل میں ہو تو اُسے جال سے نکال کر سمندر میں چھوڑنا ہی ہمارا کام تھا، وہ واپس سمندر میں جاکر بہت زیادہ خوش ہوئی ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر شکار کے دوران ڈولفن مچھلیاں ہماری کشتی کے ارد گرد گھومتی نظر آتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -