جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اسپین میں ایک دن کی تاریخی تباہ کن بارش : 64 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

والنسیا : اسپین میں ہونے والی تاریخ کی تباہ کن موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، 8گھنٹوں کے دوران 64 افراد ہلاک جبکہ کئی علاقے زیر آب آگئے، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے مشرقی علاقے والنسیا میں موسلادھار بارشوں کے بعد کم از کم 64 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ اسپین کی تاریخ میں تین دہائیوں کے دوران سب سے تباہ کن سیلاب ہے۔

 سیلاب

- Advertisement -

منگل کے دن ہونے والی صرف ایک دن کی موسلادھار بارش نے تباہی مچادی جس سے سڑکیں اور قصبے پانی میں ڈوب گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Valencia

میڈیا پر دکھائی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکنوں نے کس طرح اندھیرے میں سیلاب کے پانی کو نکالنے کے لیے ڈنگیوں کا استعمال کیا اور کئی لوگوں کی جانوں کو بچایا۔

floods

لوگوں کو سیلاب سے بچانے اور ان کی مدد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے سبب کچھ علاقوں تک پہنچنا ناممکن ہوگیا ہے۔

hit by cold

پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ایک شہری نے روئٹرز کو بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنی جان بچائی اور وہاں موجود لوگوں نے اپنی گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ کر پوری رات گزاری، بارش کے دوران ایک بڑا اور اونچا ریلا آیا اور سب کچھ بہا کر لے گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں