میڈرڈ: اسپین میں بل فائٹنگ کے ایک مقابلے کے دوران بیل کے حملے میں 29 سالہ فائٹر وکٹر باریو ہلاک ہوگیا۔ ان کی ہلاکت بیل کا سینگ سینے میں لگنے سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بل فائٹنگ کا یہ مقابلہ ملک کے مشرقی قصبے ٹریول میں ہو رہا تھا جسے ٹی وی پر براہ راست نشر بھی کیا جا رہا تھا۔
مقابلے کے دوران بیل کا سینگ سینے میں لگنے سے 29 سالہ فائٹر وکٹر باریو جان کی بازی ہار گیا۔
ٹی وی پر حالیہ واقعے کی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیل نے خود سے لڑنے والے باریو کو پہلے ہوا میں اچھالا اور پھر ان کے سینے پر وار کیا اور انہیں زور سے زمین پر پٹخا۔
وزیراعظم ماریانو راجوئے نے باریو کی ہلاکت کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Mis condolencias a la familia y los compañeros de Víctor Barrio, torero fallecido está tarde en Teruel. Descanse en paz. MR
— Mariano Rajoy Brey (@marianorajoy) July 9, 2016
یاد رہے کہ اس سے قبل اسپین میں ہلاک ہونے والے بل فائٹر کا نام جوش کیوبیرہ تھا جو سنہ 1985 میں بیل کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔