پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ہسپانوی وزیر نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین کی سماجی انصاف کی وزیر ایونی بلارا نے فلسطینیوں پر ہونے والی بربریت پر اسرائیل پر پابندیوں اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ہسپانوی وزیر ایونی بلارا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر فلسطینی عوام کی نسل کشی کرنے پر اقتصادی پابندیاں لگائی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیلئے اسلحے پر فوری پابندی لگا دینی چاہیے، اس کی جانب سے کی جانے والی بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔

ایونی بلارا نے کہا کہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اس لیے اسپین کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کرنے چاہئیں اور جو سیاسی طور پر بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں ان پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس پر اقتصادی پابندیاں لگی ہیں تو اسرائیل پر بھی عمل درآمد کیا جاسکتا ہے،
نیتن یاہو، اسرائیلی وزیردفاع اور دیگر ذمہ داروں پر مثالی پابندیاں لگائیں۔

ایونی بلارا کا کہنا تھا کہ پورے فلسطین کو سزا دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اسرائیل نے شہری آبادیوں پر شدید بمباری کی، پانی، بجلی کی سہولتیں منقطع کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں