اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

زرتاج گل سے بدتمیزی: طارق بشیر چیمہ کی رکنیت رواں سیشن کے اختتام تک معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے طارق بشیر چیمہ کی رکنیت رواں سیشن کے اختتام تک معطل کردی، گزشتہ روز ایوان میں انھوں نے زرتاج گل سے بدتمیزی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے طارق بشیر چیمہ کو پورے سیشن کیلئے معطل کردیا، اسپیکر کی طرف سے اس حوالے سے اٹھایا جانے والا سوال ایوان نے منظورکرلیا گیا۔

ایازصادق نے کہا کہ قومی اسمبلی کےاجلاس میں کل بدقسمتی سے ایک واقعہ ہوا، وفاقی وزیر نے زرتاج گل کیخلاف نامناسب الفاظ کااستعمال کیا، ان کی رکنیت رواں اجلاس کے لیے معطل کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کل پیش آنیوالےنامناسب واقعےپر پارلیمانی جماعتوں کے رہنما کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام رہنماؤں نے مثبت کردار ادا کیا،تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

اسپیکر نے کہا طارق بشیر چیمہ کی رکنیت رواں سیشن کے اختتام تک معطل کر دی گئی ہے، یہ سب پارلیمانی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے۔

گزشتہ روز ایوان میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل میں تلخ کلامی ہوئی تھی ، زرتاج گل بدتمیزی پر رو پڑیں اور اسپیکر کے چیمبر میں چلی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خاتون ہونا میری کمزوری نہیں طاقت ہے، خواتین ارکان بھی عوامی ووٹوں کے ذریعے پارلیمان میں آتی ہیں۔

جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق اور ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے ایس آئی سی ممبران سے معذرت کی۔

زرتاج گل اور شاندانہ گلزار نے طارق بشیر کی حرکت پر ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ بھی کیا تھا جبکہ ایس آئی سی ممبران کی جانب سے بجٹ سیشن تک طارق بشیر چیمہ کی بحثییت رکن معطلی کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا۔

بعد ازاں طارق بشیر  نےاسمبلی میں اپنی گفتگوپرزرتاج گل سےمعافی مانگ لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں