کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا، جلد ہی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو بھیج دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے اسپیکر شپ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ بہ حیثیت اسپیکر اور پارٹی رہنما ہر معاملے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
[bs-quote quote=”عبد القدوس بزنجو مستعفی ہونے کا کہہ کر فنڈز اور سیاسی مفاد چاہتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ذرائع”][/bs-quote]
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد القدوس بزنجو مستعفی ہونے کا کہہ کر فنڈز اور سیاسی مفاد چاہتے ہیں، اور پسندیدہ افراد کو وزیرِ اعلیٰ کا معاونِ خصوصی بنانے کے خواہاں ہیں۔
قدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ وہ ایم پی اے رہ کر صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں، اسپیکر کا عہدہ رکھ کر صوبے پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ جلد اس سلسلےمیں پریس کانفرنس کر کے حقائق عوام کے سامنے پیش کریں گے، عہدے معنی نہیں رکھتے اپنے عوام کی خدمت پر یقین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی چینی سفیر سے ملاقات، سی پیک پر گفتگو
یاد رہے کہ 16 اگست بلوچستان عوامی پارٹی اور 6 جماعتوں کے مشترکہ امیدوار عبد القدوس بزنجو نے اسپیکر جب کہ تحریکِ انصاف کے امیدوار سردار بابر موسیٰ خیل نے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جیت کر عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔