بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی کی تحلیل کی تیاری شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ارکان قومی اسمبلی کو گروپ فوٹو کیلئے 8 اگست کو بلالیا اور دعوت نامہ بھجوادیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کی تیاری شروع کردی گئی،ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر نے ارکان قومی اسمبلی کو گروپ فوٹو کیلئے 8 اگست کوبلالیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکرآفس نے تمام ارکان قومی اسمبلی کودعوت نامہ بھجوادیا گیا۔

- Advertisement -

خیال رہے قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے ، اسمبلی مدت سے قبل تحلیل ہونے پر عام انتخابات کرانے کے لیے نگران سیٹ اپ 90 دن کے لیے آئے گا۔

یاد رہے جولائی میں قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے اگست 2023 میں معاملات نگران حکومت کے حوالے کرنےکا اعلان کیا تھا۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 12 اگست 2023 کو ہم معاملات نگران حکومت کے سپردکر دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں