تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید43 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ، استعفے الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے اور پی ٹی آئی ارکان کے منظور شدہ استعفے الیکشن کمیشن بھجوا دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن ان استعفوں پر مزید کارروائی کرے گا، ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔

استعفےمنظور ہونے والے ارکان میں ریاض فتیانہ، سردار طالب حسین، یعقوب شیخ، گذالہ سیفی ، ذوالفقار علی خان، نفیشہ خٹک، ، نیاز احمد، صاحبزادہ محبوب، منزہ حسن، لال چند شامل ہیں۔

خیال رہے سب سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی میں پی ٹی آئی کے گیارہ استعفے منظور کیے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے دو مراحل میں پی ٹی آئی کے 70 استعفی منظور کیے تھے۔

آج 43 استعفوں کی منظوری کے بعد اب پی ٹی آئی اراکین کے تمام استعفے منظور ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی کے اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا استعفی بھی منظور ہو چکا ہے

گذشتہ روز تحریک انصاف کے پنتالیس ارکان قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر، اسمبلی سیکریٹریٹ اور تمام متعلقہ حکام کو پیغام پہنچایا تھا اور الیکشن کمیشن میں بھی درخواست جمع کرائی تھی۔

وفد کی صورت میں ارکان صبح قومی اسمبلی پہنچے تو دروازے بند ملے پھر جب ارکان نے اسپیکر کے گھر جانےکی کوشش کی تو پولیس نے روک دیا، جس پر پی ٹی آئی ارکان نے دھرنا دیا اور الیکشن کمیشن تک مارچ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر کو تحریری درخواست دی کہ اسپیکر ہمارے استعفے منظورکرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔

Comments