منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اسپیکر قومی اسمبلی نے ختم کر دی۔

[bs-quote quote=”اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر رکنیت ختم کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر رکنیت ختم کی، جن قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی گئی ان میں کمیٹی برائے قانون و انصاف، اطلاعات و نشریات اور امور کشمیر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا تو حالات بگڑجائیں گے، خواجہ آصف

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے طویل مذاکراتی عمل کے بعد شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین منتخب کیا تھا جب کہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز شریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں