اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی -
The news is by your side.

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اسپیکر قومی اسمبلی نے ختم کر دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر رکنیت ختم کی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر رکنیت ختم کی، جن قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی گئی ان میں کمیٹی برائے قانون و انصاف، اطلاعات و نشریات اور امور کشمیر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا تو حالات بگڑجائیں گے، خواجہ آصف

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے طویل مذاکراتی عمل کے بعد شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین منتخب کیا تھا جب کہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز شریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں