منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جو لوگ الیکشن کمیشن گئے ہیں اب وہیں سے انصاف لیں، سردار ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قائمقام صدر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جو لوگ الیکشن کمیشن گئے ہیں اب وہیں سے انصاف لیں، اپوزیشن صرف نواز شریف کا احتساب چاہتی ہے لیکن ایسا نہیں ہو گا ۔

لاہور میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام صدرسردار ایاز صادق نے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت میں ہے سڑکوں پر نہیں ، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ ٹی او آرز میں صرف نواز شریف کا نام ڈال کر ان کا احتساب کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا ۔ احتساب ہوا تو آئین اور قانون کے مطابق ہو گا ،کسی کی خواہش کے مطابق نہیں۔ قائمقام صدر نے کہاکہ جو لوگ الیکشن کمیشن گئے ہیں اب وہاں سے انصاف لیں ۔

ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہاکہ شیخ رشید اکثر تاریخیں دیتے ہیں اب میں ان سے کہوں گا کہ اپنی شادی کی تاریخ بھی دے دیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں