جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کوقومی ڈائیلاگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی یکجہتی و ہم آہنگی کےفروغ کیلئےقومی مکالمےکےلیےتیارہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے پر ُامن حل کے لیےوفاقی حکومت کی پیش قدمی جاری ہے، ایک جانب اپوزیشن سے بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے تو دوسری جانب حکومت سیاسی معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کو تیار ہے۔

موجودہ سیاسی صورت حال میں اہم اوربڑی پیش رفت ہوئی ہے، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کوقومی ڈائیلاگ کی پیشکش کردی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک کواندرونی وبیرونی خطرات سمیت معاشی مسائل کاسامناہے، موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی اورہم آہنگی کافروغ ناگزیرہے اس لیےملکی سیاسی قیادت کامسائل کےحل کیلئےایک پیج پرہوناضروری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی قیادت کوتعاون کرنے اورتجاویزدینےکی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت بن چکےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ اور اپوزیشن رہنماؤں نےبھی پارلیمانی سطح پرڈائیلاگ کی بات کی، عوام کاواحد نمائندہ ادارہ پارلیمان ہے جو قومی مکالمےکیلئے کرداراداکرنےکوتیارہے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نےقومی اسمبلی کااجلاس سات نومبر کی شام چار بجے طلب کرلیا ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں