اشتہار

’تمام جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے کردار ادا کر سکتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ بطور اسپیکر تمام جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہوں۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ میں تقسیم ملک کے لیے نقصاندہ ہے، اس کے اندر نفاق کی آوازیں نہیں آنی چاہئیں، عدالت اور پارلیمنٹ میں ٹکراؤ جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں، پارلیمنٹ آئین کی بالا دستی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے قوانین واپس کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، وہ کسی پارٹی کے نہیں بلکہ ملک کے صدر بنیں۔

- Advertisement -

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ خود کیا، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں ہوتی تو آج اس کا کردار کافی بہتر ہوتا، حکومت کے پاس ایک سال قبل ملکی باگ دوڑ سنبھالنے کے سوا کوئی چارا نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں