اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے قیام کی منظوری دے دی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، سینئر پارلمنٹیرینز کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سینئر پارلیمنٹیرینز میں فخر امام، شفقت محمود، پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول شامل ہیں۔
پارلیمنٹیرینز کونسل میں خالد مگسی، طارق بشیر چیمہ، رانا تنویر، ایاز صادق، چوہدری محمود، بشیر ورک، راجہ پرویز، آفتاب شعبان میرانی، شاہدہ اختر علی، اختر مینگل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کونسل کے سیکریٹری ہوں گے اور قومی اسمبلی کا شعبہ قانون سازی کونسل کے سیکریٹریٹ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے 9 نکات پر مشتمل ٹی او آرز بھی جاری کردیے گئے۔