تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے لیکن آج سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور ان کے ساتھ شریفوں والا رویہ نہیں رکھا، لیکن آج سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ الیکشن ہمیشہ ہاؤس کے اندر ہوتا ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب گیلری سے نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کارروائی غیر قانونی ہے، جب الیکشن ہی نہیں ہوئے تو وزیراعلیٰ کیسے مان لیں، میں امیدوار تھا مجھ پر تشدد کیا گیا، حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جس سے میں بے ہوش ہوگیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ، صوبے میں آئینی بحران آ چکا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا اگر ن لیگ والے28 دن اتنظار کرلیتے تو آئینی بحران پیدا نہ ہوتا۔ ہم ساری رات کھڑے رہے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ذہنوں میں سوالیہ نشان ہے لیکن کچھ دنوں کی بات ہے خبر کچھ اور ہوگی، گورنروفاق کا نمائندہ ہےان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا صدر خاموش نہیں رہیں گے، رات کوچیف سیکرٹری اور آئی جی نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن متنازع نہیں بلکہ الیکشن ہوا ہی نہیں ہے، اسمبلی کی کارروائی کو روکا گیا ہے، جہاں ووٹ کاسٹ کرنے تھے وہاں پولیس آ گئی تھی، ایوان ہمارے لیے مقدس ہے اور پولیس وہاں جوتے پہن کر داخل ہوئی۔ اس معاملے کو خود دیکھوں گا۔

Comments

- Advertisement -