لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز، شہباز شریف کی پالیسیوں سے ہر شعبے میں تباہی ہوئی، انتشار کا ایجنڈا پھیلانے والوں کو ناکامی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے سرپلس صوبے کو خسارے میں جھونک دیا، یہی لوگوں کو اپنے مفاد کے لیے ورغلا رہے ہیں۔
[bs-quote quote=”شریفوں کی حکومت نے صوبے کی ترقی پہیہ الٹا چلادیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”چوہدری پرویز الٰہی” author_job=”اسپیکر پنجاب اسمبلی”][/bs-quote]
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، اپوزیشن انتشار کا راستہ روکے، انتشار کا راستہ پھیلانے والے کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوام ان کا منفی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شریفوں کی حکومت نے صوبے کی ترقی پہیہ الٹا چلادیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسی سوچ ہو تو ملک ترقی کرتا ہے، حکمرانوں کی نیت اور سوچ اچھی ہونی چاہئے، امن کا قیام، عوام کو سستا فوری انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کو مہنگائی کے تحفے دئیے، عمران خان کا ساتھ دیا جائے.