اشتہار

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جنوری میں ہوگی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد ووٹنگ کا عمل 3 سے 4 جنوری تک جا سکتا ہے، اعتماد کا ووٹ لینا ہو اس کے باوجود بھی اسمبلی تحلیل ہو سکتی ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ ہر پارٹی کہتی ہے ہم آئین کے ساتھ چل رہے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس کے ساتھ چل رہا ہے، آئین میں واضح ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے الگ اجلاس بلایا جائے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم آگئی، اب اسمبلی نہیں ٹوٹ سکتی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

سبطین خان نے کہا: ’آج گورنر بلیغ الرحمٰن نے خط میں تسلیم کیا کہ اسپیکر جو سیشن بلائیں گے وہی اسے چلائیں گے۔ انہوں نے پہلے عدم اعتماد کے ووٹ کے لیے کہا پھر انہیں مشورہ دیا گیا کہ آپ کو نمبرز پورے کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے پھر کچھ دیر بعد اعتماد کے ووٹ کا کہہ دیا۔‘

’گورنر نے وزیر اعلیٰ کو اس لیے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا کیوں کہ قانونی حیثیت نہیں تھی۔ پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ لینے کے لیے بھی ایک طریقہ کار طے ہے۔ اعتماد کے ووٹ کے لیے وقت دیا جاتا ہے جس میں وزیر اعلیٰ اپنا کام کرتے ہیں۔ ان کو آئینی کمزوری نظر نہیں آ رہی ہوتی تو وزیر اعلیٰ کو کب کا ڈی نوٹیفائی کر دیتے۔‘

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پتا ہے کہ آئین کے تحت وہ وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں