پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کل ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کل مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت جبکہ اسمبلی میں اسپیکر سبطین خان سے ملاقات کریں گے۔

پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کا اتحاد مضبوط ہے، عدم اعتماد کی تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، پرویز الٰہی

انہوں نے کہا: ’کوئی بھی سازش عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی۔ کل کے اجلاس پی ٹی آئی اور ہماری جماعت بھرپور پاور شو کریں گے۔‘

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ (ق)ا اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو کل اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں