تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

‘ ایوان اقبال میں بلایا گیا اجلاس غیر قانونی، گورنر کون ہوتا ہے کہ اجلاس بلائے ‘

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کون ہوتا ہے کہ اجلاس بلائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اقبال میں اجلاس غیرجمہوری طریقہ ہے، گورنر پنجاب نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے، وہ کون ہوتا ہے اجلاس کو بلانے والا، جب اسپیکر موجود ہے تو ڈپٹی اسپیکر کس حیثیت سے اجلاس کی صدارت کررہا ہے، ان کا غیر قانونی کام ختم کردیا ہے آئندہ یہ ایسی جرات نہیں کرینگے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے ووٹ کوعزت دو کیا پنجاب اسمبلی کوعزت دی گئی ہے؟ گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ہم نے قرار داد کے ذریعے گورنر کے آرڈیننس کو ختم کردیا ہے اب اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا ہ شریف خاندان میں آج تک اصلاح کا پہلو ہی نہیں، غلط راستے اپنانا اس خاندان کا وتیرہ رہا ہے، ساراپاکستان بھی جیل میں ڈال دیں تو ن لیگ کے جھوٹ کا کوئی حل نہیں، اداروں کوکمزورکرنادراصل خودکوکمزورکرنےکی بات ہے، اسٹاف ہے نہ سیکریٹری ہے آرڈیننس لاکر گند ڈالا گیا ہے، اسمبلی کی خودمختاری کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔

اس سے قبل پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر خزانہ کیلئے سیٹ رکھی تھی وہ اسمبلی آکر بجٹ تقریر کرسکتے تھے، غیر آئینی اجلاس کےخلاف ہر فورم پر جائیں گے، ایوان اقبال کے بجائے اجلاس رائیونڈ میں کرلیتے۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں جاری ڈیڈ لاک کے باعث گورنر پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

پنجاب کا 32 کھرب 26 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں‌ 15 فیصد اضافہ تجویز

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر اویس لغاری نے 32 کھرب 26 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -