اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ کینیڈا سے متعلق میڈیا مہم کا سخت نوٹس لے لیا۔
اسپیکر نے قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کو معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بدنیتی پرمبنی میڈیا مہم کی انکوائری کر کے ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔
اسپیکر نے کہا کہ غیر ضروری اور سیاسی پروپیگنڈے سے ملکی تشخص کو نقصان پہنچا ہے دورے کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سےمتعلق آگاہی دیناتھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفد نے کامیابی کے ساتھ پاکستان کا مقدمہ بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا کچھ عناصر نے پارلیمنٹ کی اس سفارتی کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔
Comments
- Advertisement -