جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کورونا مریضوں کا علاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کورونا مریضوں کا علاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے اسپیشل الاؤنس کا اعلان کردیا گیا، اطلاق آئسولیشن وارڈز،رومز،میتیں رکھنے کی جگہ اور قرنطینہ میں کام کرنیوالوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے کورونا مریضوں کےعلاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا اعلان کردیا ، محکمہ صحت نے ہیلتھ پروفیشنلزکواسپیشل الاؤنس دینے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کورونامریضوں کا براہ راست علاج کرنیوالے کیلئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کا فیصلہ کیا ہے، یکم اپریل سے کام کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنل کواسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق اطلاق آئسولیشن وارڈز،رومز،میتیں رکھنے کی جگہ اور قرنطینہ میں کام کرنیوالوں پر ہوگا۔

مزید پڑھیں : ملک میں 700سےزائد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا سے متاثر

خیال رہے عالمگیر وبا کورونا سے اب تک 700 سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز اور ڈاکٹرز متاثر ہوچکے ہیں، ڈاکٹر اسفند یار کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز اور ڈاکٹرز وہ ہیں جوآئسولیشن وارڈ کے باہر ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے حفاظتی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنے فرنٹ لائن سولجرز کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو این 95 ماسک، فیس شیٹ، گلوز اور کٹس فراہم کی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں