معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے شہباز شریف کی 22 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان جس کانام ہےاس کااصول ہےکہ این آراونہیں دینا ہم ان کووہی مزہ چکھائیں گے جو 36 بار چکھا چکے ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ یہی سے شہبازشریف نے سیاست کا آغاز کیا تھا یہی چھرا گھونپ کر شہبازشریف نےاختتام کیا تھا شریف برادران نےجونیجواورجتوئی کےساتھ جوکیاوہی چوہدری برادران کے ساتھ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور ان کےبیٹےکےخلاف فردجرم عائد ہونے جا رہی ہے انہیں معلوم ہےکہ ان کی باری آنے والی اوران کوسزا ہو گی بہانےبہانےسےکسی نہ کسی کےپاس ملنےجارہےہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیاسی مخالفین کو قریب لے آئی، مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان 22 سال بعد سیاسی ملاقات ہورہی ہے۔
ملاقات کے لئے شہباز شریف چوہدری برادران کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
مسلم لیگ کے وفد میں خواجہ سعد رفیق ،رانا تنویر اور عطا تارڑ شامل ہیں جبکہ اہم ترین ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے وفد میں چوہدری شجاعت ،چوہدری پرویز الٰہی ،سالک حسین اور شافع حسین شامل ہیں۔