بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

دہشتگردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،معاون خصوصی طارق فاطمی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، پاکستان روس کیساتھ اقتصادی اور فوجی تعاون کو فروغ دے رہاہے، انہوں نے نئی امریکی انتظامیہ سے بہتر تعلقات کی امید ظاہر کی۔

واشنگٹن میں امریکی اخبار کو انٹرویو میں طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی مشن کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان کی قربانیوں سے اچھی طرح آگاہ ہے۔

طارق فاطمی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے سویت یونین کو باہر نکالنے کیلئے پاکستان نے امریکا کی مدد کی، نواز شریف کے دور میں پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اب بھی امریکی اسلحہ استعمال کر رہا ہے، ایف سولہ طیاروں اور فوجی سازو سامان کے معاہدے متاثر ہونے سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیم کے ارکان کو پاکستان بلانا چاہتے ہیں، ٹرمپ کی ٹیم پاکستان آکر دیکھے کون کون سے علاقے کلیئر کرا چکے ہیں۔

طارق فاطمی نے واضح کیاکہ دہشت گردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، امریکہ کے ساتھ روس کی طرز کے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، روس توانائی کے شعبوں میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔


مزید پڑھیں : وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی سوزن رائس سے اہم ملاقات


خیال رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں ، جہان ان کی امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہے، طارق فاطمی نے امریکا کی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس سے اہم ملاقات کی تھی، جس میں پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگرامور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی سینیٹر جان مکین، باب کارکر اور ایلیٹ اینجل سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں