اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کی پوری کوشش ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوڑی کی ایم کیوایم دھڑوں کو ملانےکی کوشش اچھی بات ہے۔
فیصلہ کنڈی نے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پرصرف ایم کیوایم نہیں پی پی کوبھی اعتراض تھا،حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے اعتراضات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سےنچلی سطح کےمسائل حل ہوتے ہیں۔