اسلام آباد: امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر پیٹر لاوے کی پاکستانی وزیر اعظم کے مزیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے۔
ڈاکٹر پیٹر لاوےکے ہمراہ امریکی سیکٹری برائے اسحلہ کا عدم پھیلاو مس روز گوٹیمائیلر اور سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔
ملاقات میں افغانستان میں حالیہ سیاسی اور سیکورٹی پیش رفت ، پاک بھارت تعلقات اور پاک امریکہ باہمی تعاون سے متلعق امور زیر غور آئے۔
پاک امریکہ تعلقات میں حالیہ بہتری کو سراہتے ہوئے سرتاج عزیز نے اس باہمی تعلق کو ایک نئے اسٹریٹیجک سطح تک لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں اور پیش رفت کو واضح کیا۔
اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ عدم مداخلت اور پُرامن تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے۔