بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئینی ترامیم کے حوالے سے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

خورشید شاہ کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکا نے 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے پر غور کیا۔

اجلاس میں عرفان صدیقی، رانا تنویر، شیری رحمان، فاروق ستار، ایمل ولی خان، خالد مگسی، سینیٹر جان محمد اجلاس میں شریک ہوئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کوئی رکن خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ کمیٹی کل آئینی ترامیم کے مسودے کو حتمی شکل دے گی تاہم اس سے قبل نظریں لاہور کے آج کے اجلاس پر ہیں۔

حتمی فیصلہ نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں ہوگا۔

آئینی ترامیم کا مسودہ کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش ہوگا جبکہ وہاں سے منظوری کے بعد مسودہ قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں