لاہور : اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ، گورنر پنجاب نے کہا اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت پر غور کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے اقدامات پر بر یفنگ دی۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسزکے فیصلوں کیلئے وقت کی حد بھی مقرر کی جائے گی، اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔
وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن نے کہا حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو کسی بھی فورم پر تنہا نہیں چھوڑ ے گی۔