جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

’سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اسپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی گوادر پورٹ آئندہ آنے والے دنوں میں مصروف ترین بندرگاہ ہو گی۔

اسلام آباد میں منعقدہ سی پیک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن دونوں ملکوں کیلئے ایک یادگار دن ہے چین نے ترقی کا سفر ہمت اور لگن سے طے کیا چین اور پاکستان کے درمیان منفرد دوستی کا آغاز ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے چین اور پاکستان کی دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، صدرشی چن پنگ نےدورہ پاکستان کےموقع پر سی پیک کا تحفہ دیا، سی پیک کےبہت سےمنصوبوں کووقت سے پہلے مکمل کیا چند منصوبوں پر ابھی بھی کام جاری ہے جوتکمیل کےمراحل میں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کو ختم کرنے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیا توانائی بحران پرقابو پانے کے بعد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، سی پیک کےتحت25ارب ڈالرسےزائدکی سرمایہ کاری ہوئی ہے لاکھوں افراد کو سی پیک کےتحت روزگارکےمواقع ملے، چینی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی کو نبھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ باجوڑ سانحہ کے باعث سی پیک کی تقریبات کو سادگی سے منا رہے ہیں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں سی پیک کا دوسرا مرحلہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطےکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا دوسرے مرحلے میں اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، چین اور پاکستان مل کر سی پیک کے ذریعے فاصلوں کوسمیٹ رہے ہیں گوادر پورٹ آئندہ آنے والے دنوں میں مصروف ترین بندرگاہ ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں