بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان کی احساس محرومی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار کا وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال ، میر خالد مگسی ، سردار اسرار ترین سمیت دیگر شریک تھے۔

ملاقات میں بجٹ منظوری اور بلوچستان کے مسائل سے متعلق بات چیت ہوئے اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی پر تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پرخصوصی توجہ ہے اور بلوچستان کی احساس محرومی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا صورتحال میں معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں، بلوچستان کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں