تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان میں کورونا کا تشویشناک پھیلاؤ: آج اہم فیصلوں کا امکان

اسلام آباد : ملک میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے این سی اوسی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیٹرکی خصوصی بیٹھک آج ہوگی، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائےاعلیٰ اور چیف کمشنراسلام آباد ویڈیولنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں کوروناشرح میں اضافے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ آکسیجن بیڈز، وینٹی لیٹرزاور دیگر طبی سہولتوں پرغورکیا جائے گا، جس کے بعد اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں صوبوں کو ایس اوپیزپرسخت عملدرآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ صوبے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئےسخت اقدامات کریں اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہے ، کورونا مثبت آنے کی شرح 10.09 ریکارڈ کی گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید چارہزار 468 کیس رپورٹ اور 67 مریضوں کاانتقال ہوا۔

Comments

- Advertisement -