تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’بے وفا چائے والا‘ کی دکان پر لڑکوں کے لیے خصوصی آفر

مرادآباد: پیار، عشق اور محبت یہ سب تو ٹھیک ہے، لیکن اگر اس میں دھوکہ مل جائے تو انسان کو ذہنی طور پر توڑ دیتی ہے۔ لیکن آپ نے ایسی بہت سی کہانی سن رکھی ہوگی کہ کچھ لوگ اسے اپنی طاقت بناکر کیا سے کیا سب جاتے ہیں۔

 ایسا ہی ایک بھارت کا نوجوان ہے جس کا تعلق مراد آباد سے ہے۔ جس نے پیار میں ملے دھوکے کو اپنی طاقت بنالیا اور اسے ہی اپنے روزگار کے وسائل میں بدل کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مراد آباد میں ہمباد شمشی نامی ایک نوجوان  نے اپنا ‘بے وفا چائے’ والے کے نام سے ایک کیفے کھولا ہے،  اس کیفے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وہ لوگ جن کا حال ہی میں بریک اپ ہوا ہے انہیں یہاں مفت چائے دی جاتی ہے۔

ہمباد شمشی نے بتایا کہ ہمیں اس کیفے کو کھولے ہوئے تقریباً ایک مہینہ ہو چکا ہے ہم نے یہ کیفے خاص طور پر کپل کے لیے کھولا ہے، جن کا حال ہی میں بریک اپ ہوا ہے یا ان لوگوں کے لیے جن کو پیچ اپ کرنے کی ضرورت ہے۔

کیفے اونر کا کہنا تھا کہ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اس نے کیفے کو ریسٹورنٹ کا درجہ دیا ہے، مجھے محبت میں دھوکہ ملا،  اسی لیے میں نے اس دکان کا نام بھی بیوفا چائے والا رکھ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کپل کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے بریک اپ نہ کریں اور پیچ اپ کرلیں، کیفے میں کپل کے لیے چائے کی قیمت 20 روپے  جبکہ جن لوگوں کو حال ہی میں دھوکہ ملا ہے، انہیں مفت چائے دی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -